Select Language
شوبز

51 سالہ ارمیلا نے 30 برس بعد اپنے مشہور گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی فلم ’رنگیلا‘ کی ریلیز کے 30 سال مکمل ہونے پر شیئر کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ارمیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیساتھ اپنی 1995 کی فلم کے اپنے مشہور گانے ’رنگیلا رے‘ پر اپنے ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا گانا ’رنگیلا رے‘ بےحد مشہور ہوا تھا۔ حالیہ ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک زیب تن کی ہوئی ہیں اور اس گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ اداکارہ 51 سال کی ہیں اور تیس برس بعد اپنے اس گانے پر پرفارم کر رہی ہیں۔مداحوں نے ارمیلا کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button