شوبز
پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کون کرے گا؟

سُروں کا مقابلہ لیے پاکستان آئیڈل جلد ٹی وی اسکرین پر آنے والا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ جہاں پاکستان آئیڈل 2025 میں حصہ لینے کیلئے پاکستان بھر سے اُمیدوار پُرجوش ہیں وہیں سوشل میڈیا پر مداح یہ جاننے کیلئے بےقرار ہیں کہ اس شو کی میزبانی کون کرے گا۔ نجی میڈیا کے مطابق آواز کا جادو جگانے اور مختلف آوازوں میں پیروڈی کرنے کیلئے مشہور اداکار و میزبان اور مشہور آرٹسٹ شفاعت علی رواں سال پاکستان آئیڈل کی میزبانی کریں گے جبکہ پروگرام کے ججز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ ججز میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان آئیڈل 2025 کیلئے ڈیجیٹل آڈیشنز بھیج رہی ہے۔