شوبز

تنوشری دتہ کا اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا انکشاف، ویڈیو بیان وائرل

عمران ہاشمی کے ساتھ پہلی فلم ’آپ کی کشش‘ کیلئے مشہور اداکارہ و سابق مس انڈیا یونیورس تنوشری دتہ نے اپنے گھر میں ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تنوشری دتہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہورہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2018 میں #MeToo تحریک کے دوران الزامات سامنے لانے کے بعد سے انہیں ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا ہے۔ویڈیو میں تنوشری دتہ روتی ہوئی نظر آئیں اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہی گھر میں ہراساں ہو رہی ہوں۔ میں نے پولیس کو کال کی کیونکہ میں خوفزدہ ہو گئی تھی۔ پولیس آئی اور مجھے کہا گیا کہ میں باقاعدہ شکایت درج کروانے تھانے آؤں۔ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن شاید کل یا پرسوں تھانے جاؤں گی۔اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ان کے گھر میں ایسی گھریلو ملازمہ بھیجی گئیں جنہوں نے چوری کی اور انہیں پریشان کیا جس کی وجہ سے وہ خود کو اپنے ہی گھر میں غیرمحفوظ محسوس کر رہی ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا:2018 کے بعد سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہوں۔ آج تنگ آ کر پولیس کو بلایا۔ براہ کرم کوئی مدد کرے!تنوشری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اداکارہ کے مداحوں نے حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button