شوبز

علیحدگی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بنٹی اور ببلی‘‘ سے لیا گیا تھا، جس میں ابھیشیک، ایشوریا اور امیتابھ بچن نے پرکشش ڈانس پیش کیا تھا۔ شنکر،احسان، لوی کی موسیقی اور گلزار کے بول والے اس گانے کو الیشا چینائی، شنکر مہادیون اور جاوید علی نے گایا تھا۔شادی کی دیگر تصاویر میں جوڑے کو خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ایشوریا کی کزن شلوکا شیٹی کی پری ویڈنگ تقریبات کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔مداحوں کےلیے یہ لمحات خاص تحفہ ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنے پسندیدہ اسٹار جوڑے کو ایک بار پھر ڈانس کرتے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس خاندانی لمحے کی بے پناہ تعریف کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button