شوبز

’’دی ایوینجرز‘‘ فلم کے اداکار کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی کے متعدد واقعات کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’’دی ایونجرز‘‘ فلم کے سب سے خطرناک ولن جوناتھن میجرز نے اپنے بچپن کے جنسی تشدد کے تلخ تجربات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 9 سال کی عمر سے ہی مردوں اور خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کا سامنا کیا۔جوناتھن میجرز نے حال ہی میں دی ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا، ’’میں نے 9 سال کی عمر سے ہی مردوں اور خواتین کی جانب سے جنسی تشدد کا سامنا کیا۔ یہ زیادتیاں ان لوگوں کی جانب سے ہوئیں جو میرے خیال رکھنے والے تھے، خاص طور پر جب میرے والد موجود نہیں تھے۔ میں بہت زیادہ متاثر ہوا۔‘‘میجرز نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی ماں کو اس تشدد کے بارے میں بتایا۔ ان کی ماں کو بہت دکھ ہوا، لیکن میجرز نے انہیں تسلی دی کہ اب ان کا مقصد شفایابی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا، ’’میں نے ماں سے کہا کہ یہ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں صرف آپ کو بتانا چاہتا تھا۔ اب ہم سب اس سے سیکھ کر آگے بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے خاندان کا ایک حصہ تھا۔‘‘اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے میجرز نے انہیں ایک پیار کرنے والے لیکن غیر حاضر شخص کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میرے والد بہت خوبصورت انسان تھے، بہت نرم دل، لیکن ان میں کچھ ایسی خصوصیات تھیں جو خاندانی زندگی کے لیے موزوں نہیں تھیں۔‘‘میجرز نے تسلیم کیا کہ ان کے ماضی کے درد نے ان کے تعلقات پر بھی اثر ڈالا ہے، لیکن وہ خود آگاہی اور ترقی کےلیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کوئی بہانہ نہیں ہے، لیکن مدد حاصل کرنے سے آپ اپنے بارے میں بہت کچھ سمجھنے لگتے ہیں۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button