شوبز

ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ انکشاف

ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا تھا۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے بتایا کہ ان کا اور ان کے بزنس پارٹنر عمران رضا کاظمی کا ہانیہ کو انڈسٹری میں لانے میں کلیدی کردار تھا۔گفتگو کے دوران حریم نے بتایا کہ ان دونوں نے ہانیہ عامر کو سب سے پہلے ڈبسمیش پر دیکھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش شخصیت نے فوری طور پر انکی توجہ حاصل کی۔حریم فاروق نے ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ کی محنت، لگن اور مثبت رویے نے انہیں انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں مدد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button