کھیل
پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں کا ٹاکرا اکتوبر میں ہوگا

پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں کا ٹاکرا اکتوبر میں ملائیشیا میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں 11 سے 18 اکتوبر تک سلطان آف جوہر ہاکی کپ کھیلا جائے گا۔سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، برطانیہ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ستمبر کے پہلے ہفتےمیں لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا مقصد جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری ہے، جو دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں شرکت سےانکار کےبعد پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں شمولیت بھی حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔