اسرائیل کاجنگ بندی معاہدے میں طے ڈیڈ لائن کے بعد بھی جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان

اسرائیل کاجنگ بندی معاہدے میں طے ڈیڈ لائن کے بعد بھی جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ تاریخ کے بعد بھی جنوبی لبنان میں تعینات رہے گی۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر اب تک پوری طرح عمل نہیں کیا گیا ہے۔لبنان میں جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر 2024 کو نافذ ہوا تھا جس کے تحت 60 روز کے اندر حزب اللہ کو اپنے جنگجو اور ہتھیار دریائے لیطانی کے جنوب سے ہٹانے تھے، اسرائیلی فوج کو اس علاقے سے انخلا کرنا تھا اور لبنانی افواج کو یہاں کنٹرول سنبھالنا تھا۔تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلا جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کے تعینات ہونے، جنگ بندی معاہدے کو پوری طرح نافذ کرنے اور حزب اللہ کے دریائے لیطانی سے پیچھے چلے جانے سے مشروط تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لبنانی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ پوری طرح نافذ نہیں کیا گیا ہے اس وجہ سے اسرائیلی فوج پیر 27 جنوری کو جنوبی لبنان سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرے گی۔

Ejaz Farooqi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے