غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ:غزہ میں اسرائیلی فورسز کے زمینی اور فضائی حملے نہ تھم سکے، ایک دن میں مزید 27 فلسطینی شہید کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے چند گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی کے تین ہسپتالوں پر حملے کیے، حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید، 149 افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے امداد کی ترسیل روک کر مظلوم فلسطینیوں کو سردی میں مرنے مجبور کردیا، شدید سردی سے ٹھٹھر کر الاقصیٰ شہداء ہسپتال میں غزہ کا چھٹا نومولود دم توڑ گیا جبکہ وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے ۔عرب میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ رفاہ، خان یونس اور جبالیہ میں اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں کے دوران شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 541 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 338 فلسطینی زخمی ہیں۔

kamran