روسی حکام نے پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے خبر کی تردید کردی

روسی حکام نے پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے خبر کی تردید کردی

ماسکو: روسی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کے خبروں کی تردید کردی۔امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب روسی حکام نے ان خبروں کی مکمل تردید کردی ہے۔کریملن ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کی بات بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ جس معیار کی خبریں اب شائع کی جاتی ہیں یہ ان کی واضح مثال ہے۔روسی صدر پیوٹن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل میں رابطہ کیے جانے کے سوال پر کریملن ترجمان نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

kamran