ترکیہ نے حماس کو اسلحہ اور مالی مدد دینے کے اسرائیلی الزامات مسترد کردئیے

ترکیہ نے حماس کو اسلحہ اور مالی مدد دینے کے اسرائیلی الزامات مسترد کردئیے

انقرہ: ترکیہ نے حماس کو اسلحہ اور مالی مدد دینے کے اسرائیلی الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا۔ ترکیہ نے اسرائیلی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اسرائیلی الزامات غزہ جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکیہ پر حماس کو اسحلہ اور مالی مدد دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی سکیورٹی سروس نے دہشتگردوں کے ان سیلز کو ناکارہ بنایا ہے جنہیں ترکیہ میں موجود حماس ہیڈکواٹرز سے ہدایات مل رہی تھیں۔ ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جھوٹ اور بہتان بازی کی آڑ میں غزہ میں کیے جانے والے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے مگر ہمارے ملک اور صدر کے خلاف یہ اسرائیلی پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے