غزہ بے گھر افراد کیلئے جہنم بن گیا، اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ بے گھر افراد کیلئے جہنم بن گیا، اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ بے گھر فلسطینیوں کیلئے جہنم بن گیا، صیہونی افواج کی بمباری اور گولی باری جاری رہی، اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹے میں 37 فلسطینیوں کو شہید اور 54 کو زخمی کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید، 89 ہزار 622 افراد زخمی ہوچکے، اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے