ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

اسلام آباد: ایران نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس کے اقدام کی مذمت کی ہے۔پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی خودمختار رکن ریاست کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے اور یہ جمہوریت کے فروغ کے آڑ میں دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے رواں ہفتے کے شروع میں کثرت رائے سے پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے قرارداد منظوری کی تھی، جس کے حق میں 368 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے تھے۔پاکستان کی قومی اسمبلی نے ردعمل کے طور پر 28 جون کو امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کی مذمت کی تھی اور مذمتی قرارداد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی قرارداد حقائق کے منافی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔قومی اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی تھی جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین پر مشتمل اپوزیشن نے مذکورہ قرارداد کی مخالفت کی تھی اور احتجاج کیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے