سلامتی کونسل میں پاکستان کے آٹھویں بار غیر مستقل رکن بننے کا امکان

سلامتی کونسل میں پاکستان کے آٹھویں بار غیر مستقل رکن بننے کا امکان

جنیوا: پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 غیر مستقل نشستوں کے لیے ڈنمارک، یونان، پاکستان، پاناما اور صومالیہ کے درمیان مقابلہ ہے۔یہ پانچوں امیدوار اس سے قبل بھی غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان 7 بار، پاناما 5 ، ڈنمارک 4، یونان 2 اور صومالیہ ایک بار منتخب ہوچکا ہے۔پاکستان کے مسلسل آٹھویں بار سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ ایک ریکارڈ ہوگا۔اس انتخاب میں 5 نشستوں کے لیے افریقی گروپ، ایشیا پیسفیک گروپ، لاطینی امریکن اور کیریبین گروپ میں سے ایک ایک امیدوار کو چنا جاتا ہے جب کہ دو سیٹیں مغربی یورپی اور دیگر گروپ کے لیے ہیں۔ہر گروپ میں شامل ممالک کسی ایک متفقہ امیدوار کو سامنے لاتے ہیں جسے “کلین سلیٹ” کہا جاتا ہے۔ ایشیا پیسفیک گروپ میں پاکستان امیدوار ہے۔اس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور ان کی رکنیت کی معیاد 31 دسمبر 2026 تک ہوگی جس کے بعد دوبارہ انتخاب ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے