یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

لوبیانیا: سپین، آئرلینڈ اور ناروے کے بعد یورپی ملک سلووینیا نے بھی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ گولوب نے آج سلووینیا کے دارالحکومت لوبیانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلووینیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلووینیا کے وزیراعظم رابرٹ گولوب نے کہا کہ فلسطینی عوام کا حقِ ریاست تسلیم کرنا بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔پارلیمنٹ کی اسپیکر اُرسکا کلاکوکار زوپانچ نے لوبیانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلووینیا کے اراکین پارلیمنٹ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے منگل کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ غزہ میں بمباری روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔یاد رہے کہ برازیل نے غزہ آپریشن کے حوالے سے اختلافات اور بالخصوص رفح میں اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلالیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے