مصر اور اسرائیل میں جھڑپیں، ایک فوجی ہلاک اور کئی زخمی

مصر اور اسرائیل میں جھڑپیں، ایک فوجی ہلاک اور کئی زخمی

بےلگام اسرائیلی فوج کی پڑوسی ملک مصر کی فورسز سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔مصری فوج کے ترجمان کے مطابق فورسز رفح بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔ابتدائی طور پر اسرائیلی میڈیا کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جو مصری جانب سے اسرائیلی فوجیوں کی جانب شروع کی گئی تھی جس نے جواب دیا۔اس کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک حکم کے ذریعے اسے واپس لے لیا گیا تھا لیکن اسے دوبارہ رپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔سرحدی کشیدگی بڑھنے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور رفح کراسنگ کے ذریعے امدادی سامان کی منتقلی رُک سکتی ہے۔مصر کا اسرائیل سے امن معاہدہ ہے اس لیے ان دونوں میں عسکری محاذ گرم ہونے کا امکان کم ہے لیکن سفارتی طور پر معاملات پیچیدہ ضرور ہوں گے کیونکہ مصر بھی جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالث ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے