اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید

اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید

تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران حماس کے بحری سرگرمیوں کے کمانڈرز محمد احمد علی کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے نیول کمانڈر گزشتہ شب فضائی حملے میں مارے گئے۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے نیول کمانڈر محمد احمد علی 7 اکتوبر کو حملے میں ملوث تھے اور عزالدین القسام بریگیڈ کا اہم رکن تھے جو اسرائیلی فوج پر حملوں کی کارروائی کی منصوبہ ساز تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے ایک ایک ذمہ دار کو ڈھونڈ نکالیں گے اور قرار واقعی سزا دیں گے۔دوسری جانب فضائی حملے میں کمانڈر محمد احمد علی کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کی حماس کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔اسرائیل نے امریکا اور مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود غزہ کے بعد اب رفح میں بھی فوجی کارروائی شروع کردی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے