وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری

وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری

واشنگٹن: امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر ’’وائٹ ہاؤس‘‘ کے داخلی دروازے سے ایک تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔سیکیورٹی ایجنسیز نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے تفتیش کا آغاز کردیا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود گاڑی دروازے تک کیسے پہنچی۔گاڑی میں ڈرائیور کی لاش موجود تھی جس کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وائٹ ہاؤس دروازے سے گاڑی ٹکرانے کا 4 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم تفتیشی عمل ابھی جاری ہے۔یاد رہے کہ رواں برس 9 جنوری کو بھی وائٹ ہاؤس کے دروازے سے ایک گاڑی ٹکراگئی تھی جس کے ڈرائیور کو حراست میں بھی لیا گیا تھا لیکن اس کی تحقیقات سامنے نہیں آسکی تھیں۔اسی طرح گزشتہ برس دسمبر میں ایک شخص نے اپنی گاڑی امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرادی تھی۔ ڈرائیور نشے میں دھت تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے