ٹینیسی میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

ٹینیسی میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں سڑک پر ہونے والی پارٹی (بلاک پارٹی) میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔میمفس پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 3 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 11 زخمی افراد کو پہلے ہی ذاتی گاڑیوں میں اسپتال لے جایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 7 بجے کے قریب پیش آیا جب کہ بلاک پارٹی میں 300 کے قریب افراد موجود تھے جن میں سے 16 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات تک کسی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا مگر 2 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ امریکا میں گن وائلنس کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق یہ اس سال گن وائلنس کا 115 واں واقعہ ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے