Select Language
بین الاقوامی

چینی سیٹلائٹ کی مدد سے ایران نے امریکی اڈوں پر حملے کیے، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کی مدد سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی نگرانی کی اور انہیں نشانہ بنانے میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ 2024 کے آخر میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کو فراہم کیا گیا۔ اس سیٹلائٹ کو خلا میں چین کی مدد سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد اسے ایران کے حوالے کر دیا گیا۔برطانوی جریدے کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے اس جدید سیٹلائٹ کے ذریعے خطے میں موجود اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کی۔ان مقامات کی تصاویر حملوں سے پہلے اور بعد میں حاصل کی گئیں، جنہیں ڈرون اور میزائل حملوں کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس، اردن کے موافق السالتی ایئر بیس، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے قریب علاقوں، عراق کے اربیل ایئرپورٹ، کویت کے فوجی اڈوں، جبوتی کے کیمپ لیمونئیر اور عمان کے دقم ایئرپورٹ سمیت کئی اہم مقامات کی تصاویر حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button