Select Language
ٹیکنالوجی

گوگل کی اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے چشمے کی لانچ کی تیاری کر رہی ہے جس سے کمپنی کا اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی براہ راست لوگوں کے چہرے پر آجائے گا۔گوگل کے مطابق کمپنی دو مختلف اقسام کے اے آئی گلاسز پر کام کر رہی ہے جن کو معمول کے چشموں یا سن گلاسز کی طرح پورا دن پہننے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔گوگل کے شہرام اِزادی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پہلے ان میں ایسے اے آئی گلاسز ہیں جو اسکرین فری اسسٹنس کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو بلٹ اِن اسپیکر، مائیکروفونز اور کیمرا استعمال کرتے ہیں تاکہ صارف جیمینائی کے ساتھ قدرتی طریقے سے چیٹ کر سکے، تصاویر لے سکے اور مدد حاصل کر سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے علاوہ پھر ڈِسپلے اے آئی گلاسز ہیں جن میں ایک اِن-لینس ڈسپلے شامل کیا گیا ہے تاکہ صارف مددگار معلومات نجی طور پر ضرورت کے وقت دِکھ سکے، جیسے کہ سمت کا رخ یا ترجمے کے کیپشن وغیرہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button