Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

عمرہ سیزن میں بڑا ریکارڈ، پہلی سہ ماہی میں کتنے لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا؟

سعودی عرب میں جاری عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں عمرہ ادا کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 رہی۔اعداد و شمار کے مطابق ان میں اندرونِ ملک سے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد تقریباً 95 لاکھ تھی۔ مجموعی معتمرین میں مردوں کا تناسب 56.4 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق سعودی شہریوں کی جانب سے عمرہ ادا کرنے والوں کا تناسب 28.9 فیصد رہا، جبکہ دیگر زائرین بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے۔ ویزا حاصل کرنے والے زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہوگی۔عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر سعودی عرب میں حج و عمرہ انتظامات کے تحت زائرین کی رہائش، آمدورفت اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button