ورلڈ بینک کا بڑا انکشاف: طالبان نے آدھا بجٹ سکیورٹی کے نام پر اڑا دیا

کابل سے جاری ہونے والی تازہ ورلڈ بینک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ میں قومی بجٹ کا تقریباً نصف حصہ سیکیورٹی کے شعبے پر خرچ کیا۔رپورٹ کے مطابق اس مدت میں مجموعی طور پر 75.6 ارب افغانی سیکیورٹی کے نام پر استعمال کیے گئے جو کل اخراجات کا 49 فیصد بنتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2025 میں افغانستان میں حکومتی اخراجات 24.3 ارب تک پہنچ گئے۔ اسی عرصے میں افغانستان کی درآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.6 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ طالبان کے سیکیورٹی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے جس پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر وسائل کا بڑا حصہ ایسے عناصر پر خرچ کیا جا رہا ہے جن کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔پاکستان سمیت عالمی برادری پہلے ہی افغانستان سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات پر متعدد بار تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔



