بین الاقوامی

آبدوز ٹائٹن کے تباہ ہونیکی اصل وجہ 2 سال بعد حتمی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آگئی

جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں دباؤ کے باعث تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے بارے میں امریکا نے حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران ٹائٹن میں ہونے والا دھماکا ناقص انجینئرنگ کے باعث ہوا۔این ٹی ایس بی کی حتمی رپورٹ میں جون 2023 کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ پر روشنی ڈالی گئی جس میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے اس سفر سے قبل اپنی تجرباتی آبدوز کی مناسب طریقے سے آزمائش نہیں کی تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ کمپنی آبدوز کی حقیقی پائیداری سے واقف ہی نہیں تھی۔اس حادثے میں اوشین گیٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو اسٹوکٹن رش بھی ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ فرانس سے تعلق رکھنے والے بحری مہم جو پال ہنری، برطانوی مہم جو Hamish Harding اور 2 پاکستانیوں کی ہلاکت بھی اس حادثے میں ہوئی۔این ٹی ایس ٹی بی کی رپورٹ کے مطابق ٹائٹن کی ناقص انجینئرنگ اسے تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کاربن فائبر کا نتیجہ تھی جو ضروری مضبوطی اور پائیداری کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اوشین گیٹ نے ایمرجنسی ردعمل کے حوالے سے حفاظتی اصولوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا اور اسے تباہ ہونے کے بعد اس صورت میں جلد ڈھونڈا جاسکتا تھا، اگر کمپنی نے تمام پروٹوکولز کی پابندی کی ہوتی، جس سے وقت اور وسائل بچانے میں مدد ملتی، البتہ لوگوں کو بچانا ممکن نہیں ہوتا۔رپورٹ میں کمپنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کے ایک سابق ملازم نے دھماکے سے قبل کوسٹ گارڈ قوانین کی خلاف ورزیوں کا سوال اٹھایا تھا، مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر کوسٹ گارڈ مسئلہ بنے تو میں ایک کانگریس مین کو خرید لوں گا اور انہیں چپ ہونا پڑے گا۔این ٹی ایس بی کی رپورٹ اگست 2025 میں یو ایس کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ سے مطابقت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button