Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

تاریخی حجاز ریلوےکی بحالی میں اہم پیشرفت، سعودیہ اور ترکیے میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

سعودی عرب اور ترکیے نے ریلوےکے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جسے تاریخی حجاز ریلوےکی بحالی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ریاض میں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر اور ترکیے کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اوغلو نے ریلوے اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ مفاہمتی یادداشتیں وسیع تر علاقائی منصوبےکا حصہ ہیں، جس کا مقصد ترکیے، شام اور اردن کے ذریعے خلیجی ممالک کو یورپ سے ملانے والی زمینی تجارتی راہداری قائم کرنا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ترکیے، شام اور اردن کی وزارت ٹرانسپورٹ کے درمیان حالیہ رابطوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران سرحد پار نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ترکیے پہلے ہی شام کی سرحد کے قریب واقع ان ریلوے لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر چکا ہے جو تقریباً 15 برس سے غیر فعال تھیں۔منصوبے کے مطابق یہ راہداری ترکیے کے ریلوے نیٹ ورک کو جنوبی یورپ سے جوڑے گی، پھر شام کے شہروں حلب اور دمشق سے گزرتے ہوئے اردن کے دارالحکومت عمان اور بحیرہ احمر پر واقع بندرگاہ عقبہ تک پہنچےگی۔ اس راستے کا مقصد خلیجی خطے اور یورپ کے درمیان مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کے لیے ایک تیز تر، کم خرچ اور زیادہ مؤثر متبادل فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button