Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اقوام متحدہ نے اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوںپر تشدد کاذمہ دار نیتن یاہوکوٹھہرا دیا

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں اسرائیلی حکام براہ راست ملوث ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج آبادکاروں کا ساتھ دیتی ہے اور فلسطینیوں کو ہلاک، زخمی اور بے گھر کرنے والے حملوں میں آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکام نے مالی اور عسکری معاونت کے ذریعے آبادکاروں کے حملوں کو ممکن بنایا اور قانونی کارروائیاں نہ کرکے آبادکاروں کے لیے سزا سے استثنیٰ کا ماحول بھی پیدا کیا۔رپورٹ کے مطابق 2023 کے بعد سے فلسطینی زرعی زمینوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button