بین الاقوامی
Trending

روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے لچک دکھائی ہے، امریکی نائب صدر

واشنگٹن:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی اور جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ شرائط پر بات چیت کی۔تاہم امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ روس ابھی تک مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہے۔وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کا اعتراف کیا ہے اور یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا ہے۔نائب صدر نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، لیکن یہ فیصلہ ہر صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔دوسری طرف، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی قانون سازوں کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا احترام کرتا ہے کیونکہ وہ امریکی مفادات کے دفاع میں کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button