گواٹی مالا میں مایان تہذیب کا گمشدہ شہر دریافت

گواٹی مالا میں ایک قدم مایان شہر دریافت ہوا ہے جو کہ ماہرین کی جانب سے گمشدہ تصور کیا جارہا تھا۔ماہرین نے اس شہر کو ’لوس اوبیلوس‘ کا نام دیا ہے۔ یہ شہر مایان تہذیب کی پرانی تاریخ اور پیچیدہ فنِ تعمیر کی حیران کن مثال پیش کرتا ہے۔یہ شمالی گواٹی مالا کے قریب پیٹن خطے کے قریب دریافت ہوا ہے۔ یہ تقریباً 3000 سال پرانا ہے اور Middle Preclassic دور سے (تقریباً 800-500 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔ اس شہر میں تقریباً 108 فٹ بلند ایک اہرام بھی پایا گیا ہے جس پر ابتدائی نقش موجود ہیں۔ اس میں قدرتی پانی کی نالیوں کا نظام بھی موجود ہے جو ایک پیچیدہ آبی نظام کی نمائندگی کرتے ہیں۔اس میں انسان نما پتھریلے مجسمے بھی ملے ہیں جو ایک ممکنہ طور پر قدیم رسمی عبادت کی علامت کے طور پر موجود ہیں۔ یہ دریافت ایک نامعلوم شہری مثلث (Urban Triangle) کی صورت میں سامنے آئی ہے یعنی لوس اوبیلوس کے علاوہ دو اور قرب و جوار کے مقامات بھی ملے ہیں جو ممکنہ طور پر ایک مربوط ناحیاتی ساخت کا حصہ تھے۔ LiDAR ٹیکنالوجی نے گواٹیمالا کے پیٹن کے جنگلات میں 60000 سے زائد پوشیدہ مایان ڈھانچے دریافت کیے ہیں جیسے مکانات، محلات، بلند شاہرات اور دفاعی ساختیں جو کہ مغرب کی عام توقعات سے کہیں زیادہ آبادی اور شہری نظام کی نشاندہی کرتے ہیں۔