Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

جیفری ایپسٹین فائلز کی 35 لاکھ صفحات عوام کی عدالت میں پیش

نیویارک میں ایک امریکی ہیومن رائٹس تنظیم نے بدنام زمانہ سرمایہ کار اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ تمام خفیہ فائلز عوامی نمائش کے لیے پیش کر دی ہیں۔ ان دستاویزات کی مجموعی تعداد تقریباً 35 لاکھ صفحات پر مشتمل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس خصوصی نمائش کو ’دی ڈونلڈ جے ٹرمپ اینڈ جیفری ایپسٹین میموریل ریڈنگ روم‘ کا نام دیا گیا ہے۔واشنگٹن میں قائم غیر منافع بخش تنظیم ’انسٹی ٹیوٹ آف پرائمری فیکٹس‘ نے ان تمام دستاویزات کو 3 ہزار 437 جلدوں میں مرتب کرکے شیلفوں پر رکھا ہے۔تنظیم کی ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ جب سچ کو آپ کے سامنے پرنٹ کرکے رکھا جائے تو اس کا انکار کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔یہ نمائش نیویارک کے علاقے ٹرائ بیکا میں قائم کی گئی ہے، جہاں دلچسپی رکھنے والے افراد آن لائن رجسٹریشن کے بعد آ سکتے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے بعض متاثرین کے نام مناسب طریقے سے حذف نہ کیے جانے کے باعث عام عوام کو فائلز براہ راست پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ البتہ صحافیوں، وکلا اور چند دیگر پیشہ ور افراد کو محدود رسائی دی جا رہی ہے۔نمائش میں امریکی صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے درمیان طویل تعلقات سے متعلق مواد بھی شامل کیا گیا ہے۔ جیفری ایپسٹین 2019 میں کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم کے مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے وفاقی تحویل میں ہلاک ہوگیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button