Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

نیتن یاہو بوکھلاگئے،پاکستان پر بے بنیا الزامات لگا دیئے

ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی۔امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی اصولی سفارت کاری نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو اضطراب کا شکار کردیا، مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے خطے میں اپنے بڑھتے اثر و رسوخ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا۔اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی و عالمی فورمز نے پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو تسلیم کیا، پاکستان کے فلسطین پر مؤقف اور بڑھتے سفارتی کردار پر اسرائیل اور بھارت کو تحفظات ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا پر پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف “بوٹ فارمز” کے ذریعے امریکی اکاؤنٹس سے ٹویٹس کرواتا ہے۔نیتن یاہو نے سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کشیدگی اور پاکستانی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے تمام خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی طیاروں کی آمد و رفت سفارتی عملے تک محدود تھی، اسرائیل نواز سی بی ایس میں شیندی رائس کی تقرری اور باری ویس کی ادارتی سرگرمیوں کو متنازع قرار دیا جاتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کابل میں دہشتگرد ٹھکانوں پر حملوں کو انسانی المیہ کے طور پر پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button