بین الاقوامی
Trending

کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

کمبوڈیا نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔نائب وزیر اعظم نے ٹرمپ کی جانب سے امن کے فروغ، تجارتی سہولتوں میں رعایت اور برآمدی ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتوں کی صنعت پر عائد ٹیکس کو 49 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کرنا بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔یاد رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں 43 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے براہ راست رابطہ کر کے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو امن سے مشروط کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button