
امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائی گئی، بھارت میں تیل کی کمپینوں سےنہیں کہاگیاہےکہ وہ روسی تیل خریدنا بندکردیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی کمپنیوں کےروس سے معاہدےطویل البنیاد ہیں، ممکن نہیں بھارت ایک ہی رات میں روسی تیل لینا بند کردے تاہم بھارت کی4 سرکاری آئل ریفائنریز نے روس سےخام تیل کی خریداری میں دلچسپی نہیں لی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا گیا جس کے جواب میں بھارت نے امریکا سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی تھی۔