بین الاقوامی

غزہ میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کو بیرونِ ملک فوری علاج کی ضرورت، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر بیرونِ ملک طبی امداد درکار ہے، لیکن اسرائیل انخلا میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور طبی امداد تک رسائی کو بھی محدود کیے ہوئے ہے۔ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (MSF) کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ہانی اسلیم نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیل مریضوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دیتا، اور اگر کسی مریض کو اجازت مل بھی جائے تو ان کے ساتھ جانے والے کو بغیر کسی وجہ یا وضاحت کے روک لیا جاتا ہے۔ہانی اسلیم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد، کئی ممالک نے غزہ کے مریضوں کو قبول کرنا بند کر دیا ہے، کیونکہ سیاسی دباؤ اور اسرائیلی نسل کشی کے اقدامات نے عالمی ردعمل کو کمزور کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صرف جنگ زدہ افراد ہی نہیں بلکہ کینسر، گردوں کے مریضوں اور دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو بھی فوری علاج کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی صورتحال تباہی سے بھی آگے جا چکی ہے، یہ ایک مکمل صحت کا بحران ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button