دنیا بھر میں خواتین کو ترقی کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں: کے سی میکونل

دنیا بھر میں خواتین کو ترقی کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں: کے سی میکونل

واشنگٹن:امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان ڈیسک کی ہیڈ کے سی میکونل کا کہنا ہے کہ صنفی مساوات امریکہ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان ڈیسک کی ہیڈ کے سی میکونل نے خواتین کے عالمی دن پر اردو میں خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن ڈے دنیا بھر کی خواتین کی کامیابیوں کا جشن ہے۔انہوں نے کہا صنفی مساوات امریکہ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، پاکستانی خواتین نے بہت کارنامے سر انجام دیئے ہیں، پاکستان میں خواتین کا کردار بڑھ رہا ہے جو خوش آئند ہے۔کے سی میکونل کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں خواتین کی ترقی کیلئے متعدد پروگرام چلا رہا ہے، خواتین کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم دی جارہی ہے، امریکہ ہر سال پاکستانی خواتین کو سکالر شپ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت سے منسلک پاکستانی خواتین کو بھی تربیت دی گئی، امریکہ سمجھتا ہے دنیا بھر میں خواتین کو بھرپور مواقع ملنے چاہئیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے