بین الاقوامی
Trending

چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی

بیجنگ: چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی۔ ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا تجارت پرعائد پابندیاں ختم کرے گا جب کہ چین برآمدی کنٹرولز کے تحت اشیاء کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے اور حالیہ لندن مذاکرات کے بعد تفصیلات کی توثیق کی گئی ہے۔ترجمان چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ امید ہے امریکا اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، دونوں کے اقتصادی و تجارتی تعلقات صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button