بین الاقوامی
عراق میں پالتو شیر نے مالک کو چیر پھاڑ ڈالا، موقع پر ہی ہلاک

نجف : عراق کے شہر کوفہ کے علاقے البراکیا میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔الصدر اسپتال کے میڈیکل ذرائع کے مطابق، شیر نے اچانک حملہ کیا اور متاثرہ شخص کے سر کو جبڑوں میں لے لیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔متوفی کے دوست نے موقع پر موجود کلاشنکوف رائفل سے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔