بین الاقوامی

اسرائیل کا تعلیم پر بھی بڑا حملہ، مشرقی یروشلم میں فلسطینی بچوں کے سکول بند کردیئے

یروشلم: اسرائیل حکومت نے تعلیم پر بھی بڑا حملہ کر دیا، مشرقی یروشلم میں فلسطینی بچوں کیلئے سکول بند کردیئے۔قابض اسرائیلی صیہونی فوج نے مشرقی یروشلم کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے زیرِ انتظام تین سکولوں کو بند کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان سکولوں کی بندش کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا، سیکڑوں فلسطینی طلبہ کو سکول سے واپس گھروں کو بھیج دیا، اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سکول کی مکمل تلاشی لی، چھاپے کے وقت بھی وہاں 6 سے 15 سال کی عمر کے درجنوں طلبہ کلاسز میں موجود تھے۔اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں سکول سٹاف کے ایک رکن کو بلاجواز حراست میں بھی لے لیا۔اقوام متحدہ کے اداورے اونروا کے کمشنر جنرل فلپ لازرینی نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، انہوں نے اس عمل کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے UNRWA کے ان تینوں سکولز کو کھلا رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکول بند نہیں ہونے چاہئے تاکہ ایک پوری نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے، سکولوں کی دیوار پر چسپاں حکم نامے میں تمام تعلیمی سرگرمیوں اور عملے کی تعیناتی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button