بلوچستان اسمبلی : اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلامقابلہ منتخب

بلوچستان اسمبلی : اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی امیدوار اسپیکر غزالہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ن لیگ کی جانب سے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی نشستوں پر امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد کسی اور کی جانب سے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے جس پر یہ دونوں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔یاد رہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی سے غزالہ گولہ نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے تھے۔مقررہ وقت تک دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم جمع نہیں کروایا جس کے بعد دونوں رہنما بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے