بین الاقوامی
Trending

امریکہ سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

کیپ ٹاؤن: امریکہ سے بے دخل کیے گئے جنوبی افریقی سفیر ایبراہیم رسول وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایبراہیم رسول کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد واشنگٹن سے نکال دیا گیا تھا۔ ان کی بے دخلی کی وجہ ان کے ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت بنی۔کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پر پہنچنے پر سینکڑوں حامیوں نے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایبراہیم رسول نے کہا، "ہمیں امریکہ چھوڑنے کا انتخاب نہیں دیا گیا، لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں”۔انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے "سفید فام نسل کشی کے جھوٹے دعوے” کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اپنی اقدار پر سمجھوتہ کیے بغیر واشنگٹن سے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ پر امداد روک دی تھی اور جنوبی افریقہ کی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمے کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔ایبراہیم رسول کا کہنا تھا، "مجھے بے دخل کرکے ہمیں رسوا کرنا مقصود تھا، لیکن میں اسے اپنی عزت اور وقار کا نشان سمجھتا ہوں”۔ وہ صدر سیرل راما فوسا کو پیر کے روز اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button