ایران کی پاکستان کوانتخابات کے انعقاد پر مبارکباد
پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے مبارکباد دی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کی نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔