دلچسپ و عجیب

نیلی آنکھوں والے بچے کی پیدائش کیلئے خاتون نے اپنی ہی آنکھیں تبدیل کروالیں

روس میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش میں اپنی ہی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروالیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون کا ماننا تھا کہ اگر وہ آپریشن کے ذریعے نیلی آنکھوں والی بن جائیں تو اُن کے بچے کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک غیر منظور شدہ کاسمیٹک سرجری کروائی، جس میں آئرس امپلانٹ کے ذریعے آنکھوں کا رنگ بدلا گیا۔تاہم ماہرین نے اس عمل کو نہ صرف خطرناک بلکہ غیر سائنسی قرار دیا ہے، کیونکہ بچے کی آنکھوں کا رنگ جینیاتی عوامل پر منحصر ہوتا ہے نہ کہ والدین کی سرجری یا بعد میں بدلی گئی جسمانی خصوصیات پر۔ڈاکٹروں کے مطابق، ایسی سرجری سے بینائی متاثر ہونے، کارنیا کو نقصان پہنچنے اور اندھاپے تک کا خطرہ رہتا ہے۔اس واقعے نے روس میں کاسمیٹک سرجری کے اخلاقی اور سائنسی حدود پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button