دلچسپ و عجیب

20 سالہ نوجوان نے دنیا کا دوسرا چھوٹا ترین ملک بنالیا

آسٹریلیا سے سیاحت پر آئے ایک 20 سالہ نوجوان نے دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک قائم کر دیا ہے۔اس نئے ملک کا نام Free Republic of Verdis ہے جس کے قائم کرنے کا اعلان ڈینیل جیکسن نامی نوجوان نے کیا۔یہ ملک کروشیا اور سربیا کے درمیان دانوب شہر کے کنارے واقع ایک متنازع اور بغیر کسی ملک کے ماتحت ہے۔ یہ علاقہ تقریباً 5 مربع کلومیٹر جتنا ہے جو جنگل کے ٹکڑے پر ہے۔یہ ملک دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پر ویٹیکن سٹی ہے۔ فری ریپبلک آف ڈیویس کا باقاعدہ اپنا پرچم، حکومت، کابینہ، کرنسی اور پاسپورٹ ہیں۔اس کی سرکاری زبانوں میں انگریزی، کروشیائی اور سربیائی زبانیں شامل ہیں اور کرنسی کے طور پر یہاں یورو استعمال ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں شہریوں کی تعداد تقریباً 400 ہے جن کا انتخاب ڈینیل نے 15000 سے زیادہ درخواست دہندگان میں سے کیا ہے۔اس ملک کا منصوبہ سال 2019 میں شروع ہوا جب ڈینیل صرف 14 سال کے تھے۔ انہوں نے اس خیال کو دوستوں کے ساتھ ایک "تجربے” کے طور پر شروع کیا۔ سنہ 2019 میں مخصوص قوانین اور پرچم کے قیام کے بعد رسمی اعلان کر دیا گیا۔تاہم اس اعلان کے بعد بین الاقوامی ردعمل و تنازعات نے جنم لیا ہے جس کے نتیجے میں کروشیا کے حکام نے ڈینیل کے ملک بنانے کے اعلان کو اپنی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیا۔ کروشین حکام نے ڈینیل کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا ہے اور زندگی بھر کے لیے ان کا کروشیا میں داخلہ بند کردیا ہے۔ڈینیل کے مطابق کروشیا کے برعکس سربیا کے حکام نے زیادہ نرم رویہ اختیار کیا ہے اور وہ اس سے مستقبل میں تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button