بین الاقوامی
Trending

سعودیہ امریکی کمپنیوں میںایک ٹریلین کی سرمایہ کاری کیلئے راضی، ٹرمپ کا اگلے ماہ دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک، ڈیڑھ ماہ میں ایک ٹریلین کی بزنس ڈیل کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا سعودی عرب سےکہا کہ امریکی کمپنیوں میں ایک ٹریلین ڈالر ( ایک ہزار ارب ڈالر) سرمایہ کاری کریں تو میں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایسا کرنے پر راضی ہوگیا ہے اور وہ امریکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا اس لیے ممکنہ طورپر ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب جا رہاہوں۔ٹرمپ نے کہ سعودی عرب کےساتھ اچھےتعلقات ہیں، سعودی عرب فوجی ساز و سامان سمیت دوسری چیزوں کی خریداری کے لیے امریکی کمپنیوں کوبہت زیادہ رقم ادا کرنے جا رہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button