0

بھارت کی کھیل میں سیاست گردی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کو ویزے دینے سے انکار

کراچی:بھارت نے ایک بار پھر کھیل میں سیاست گردی دکھاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کیلئے ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی، پاکستان نے 2022 میں بھارت میں ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق قومی پلیئرز نے ایونٹ سے دو ماہ قبل ویزوں کیلئے درخواست دی تھی لیکن پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینے میں تاخیر کی، کچھ پاکستانی پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے جاری کیے گئے۔انڈین ہائی کمیشن نے آدھے سے زائد پلیئرز کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی، منتظمین نے پاکستانی پلیئرز کے حوالے سے تمام کلیئرنس لے رکھی تھی۔ویزے ملنے کی یقین دہانی پر پاکستان ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ چکی تھی تاہم اب تمام کھلاڑی مایوس ہوکر کراچی واپس لوٹ رہے ہیں، ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ اتوار سے نئی دہلی میں شروع ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں