0

ٹرمپ جیتے تو وائٹ ہاؤس؛ ہارے تو جیل جائیں گے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر مسلم عرب ووٹرز اور ہسپانوی ووٹرز کو کسی طرح منانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور یہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وائٹ ہاؤس کے نئے مکین ہوں گے۔صورت حال اس کے برعکس نکلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ الیکشن کی طرح اس الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا تو انھیں اُن کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا جس پر عدالت نے استثنیٰ دے رکھا ہے۔یاد رہے کہ 2016 کے انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی تھی جس کو چھپانے کی کوشش میں جعلی ریکارڈ مرتب کرنے کے 34 سنگین جرائم میں سابق صدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ہش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا مئی 2024 میں سنائی جانی تھی جسے 18 ستمبر تک مؤخر کردیا گیا تھا تاہم جج نے صدارتی الیکشن کی وجہ سے سزا سنانے کی تاریخ 26 نومبر مقرر کی تھی۔اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب نہیں ہوئے تو 26 نومبر کو انھیں سزا سنائی جائے گی اور وہ جیل میں ہوں گے البتہ صدر بننے کی صورت میں استثنیٰ حاصل ہوگا۔ سابق صدر ٹرمپ کو اشتعال انگیز تقریر کرکے کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے حامیوں کو اکسانے اور انتخابات میں مداخلت و دھاندلی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں