Select Language
بین الاقوامی

اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید کردی

اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں فوجی بیس پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی کی ہلاکت کی تردید کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی کھانے کے لیے میس میں جمع تھے۔حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف بھی ہلاک ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button