سول: سائنس دانوں نے ایک شکل بدلنے والا پہیہ ایجاد کیا ہے جو راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو باآسانی عبور کرسکتا ہے۔کوریا انسٹیٹیوٹ آف مشینری اینڈ مٹیریلز (کے آئی ایم ایم) کے سائنس دانوں کا ایجاد کردہ یہ پہیہ اپنی سطح کی سختی میں کمی بیشی لا کر کام کرتے ہوئے اور کسی بھی سطح پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ادارے کے ایڈوانسڈ روبوٹکس ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈونگ اِل پارک کا کہنا تھا کہ شکل بدلنے والے پہیوں کی یہ نئی ٹیکنالوجی جو مائع قطروں کی سرفیس ٹینشن سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، روایتی مکینکی آلات کو پیش آنے والی مشکلات (جیسے کہ ناہموار سطح ٹانگوں والے روبوٹ اور وہیل کلسٹر کا رکاوٹوں کو عبور کرنا) سے نمٹنے کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔بدقسمتی سے متعدد جگہیں ناہموار ہونے کی وجہ سے وہیل چیئر کے قابل نہیں ہوتیں۔ یہ نئی ٹیکنالوجی وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کی مختلف جگہوں تک رسائی کو بڑھائے گی۔اس وہیل سسٹم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کو کسی پیچیدہ مشینری یا سینسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔
0