اسرائیلی مظالم اور حملوں سے متاثرہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جسے اٹھانے میں 15 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیٹیلائٹ سینٹر کے تخمینے کے مطابق غزہ کی2 تہائی عمارتیں مکمل تباہ یا شدید متاثر ہوگئی ہیں جن کا ملبہ اٹھانے میں 15 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔یو این سیٹیلائٹ سینٹر کا بتانا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 4 کروڑ 20 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہوگیا ہے۔یو این سیٹیلائٹ سینٹر کے مطابق اپریل میں یو این مائن ایکشن ایجنسی نے 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ اٹھانے کاوقت 14 سال بتایا تھا اور بتایا جارہا ہے کہ یہ ملبہ 2008 سے 2023 تک کی تباہی سے 14 گنا زائد ہے۔
0