0

اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کس مقام پر نشانہ بنایا گیا؟ مبینہ تصویر جاری

امریکی اخبار نے مبینہ طور پر ایران میں اس مقام کی تصویر جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اس وقت میزائل حملے میں شہید کیا گیا جب وہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ حامنہ ای نے حماس کے مرکزی رہنما کی تہران میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران پر فرض قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ادھر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ ایران دہشتگرد قابضین کو اس شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔حماس نے بھی تہران میں اسماعیل ہنیہ کے میزائل حملے میں شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میزائل سیدھا کھڑکی توڑتا ہوا اسماعیل ہنیہ کو لگا، حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں