0

گلیشیئرز کے تحفط کے لیے جیو انجینئرنگ منصوبوں کے متعلق سوچنے پر زور

ایک نئی رپورٹ میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے گلیشیئرز کو محفوظ کرنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ ارضیاتی انجینئرنگ کے منصوبوں کے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے، بصورتِ دیگر سمندری سطح میں تباہ کن اضافے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینٹارکٹیکا اور گرین لینڈ کی برف کی چادریں تیزی سے پگھل رہی ہیں اور اگر ہم کاربن اخراج کو کم کرنے اور عالمی درجہ حرارت کو 2 ڈگری سیلسیئس کے اضافے تک محدود کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، پھر بھی یہ واضح نہیں کہ یہ سب کرنا برف کی چادروں کے انہدام کو روک سکے گا یا نہیں۔اگر اس متعلق کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تو 2100 تک سمندر کی سطح میں ایک میٹر تک کا اضافہ ممکن ہے جو نشیبی علاقوں میں بسے شہروں کی تباہی اور لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی کا سبب ہوگا۔
اس مسئلے سے نمٹنے کےلیے سائنس دانوں نے گلیشیئرز کی جڑوں میں پردے نصب (فکسنگ کرٹینز) کر کے یا گلیشیئرز میں سراخ کر کے برف کی چادروں کے چشموں کی نکاسی کرنے کے خیالات پیش کیے ہیں جن کے ذریعے ان کے پگھلنے کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے۔پیش کی گئی رپورٹ میں کاربن اخراج میں کمی کو فوقیت دینے کے ساتھ اب گلیشیئرز کی جیو انجینئرنگ کے متعلق سنجیدہ تحقیق پر زور دیا گیا ہے تاکہ اس کے خطرات اور فوائد معائنہ کیا جا سکے اور بعد میں جلد بازی میں لیے گئے فیصلوں سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں